این اے 133 کی مساجد میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے سپرے مہم کا آغاز کردیا ‘ اعجازاحمدچوہدری

عوام سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں،مساجد کے حوالے سے حکومت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے‘صدر پی ٹی آئیسنٹرل پنجاب

بدھ 22 اپریل 2020 16:17

این اے 133 کی مساجد میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے سپرے مہم کا آغاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے این اے 133 میں کرونا کے سے بچائو کے لئے مساجد میں سپرے مہم کا آغاز کردیا ِ ِ، ڈاکٹر عاصم کی قیادت میں 20 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، این اے 133 کی مساجد میں ممکنہ کرونا وائرس سے بچائوکے لئے سپرے کیا جائے گا ، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حفاظتی اقدامات سے رمضان المبارک میں عوا م مساجد میں نماز اور تراویح بلا خوف و خطر ادا کرسکیں گے، کرونا کو شکست دینے کے لئے عوام کو سماجی فاصلوں پر عملدر آمد کرنا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ، حکومت کے بھروقت اقدامات سے کرونا بڑے پیمانے پر نہیں پھیلا، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ، مساجد کے حوالے سے ایس او پی پر سختی عمل کیا جائے ، مسجدوں میں نمازاور تراویح کے دوران نمازی فاصلے کی پابندی کریں، کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، شہری گھر میں محدود رہ کر زندگی کو محفوظ بنائیں،پی ٹی آئی کی حکومت کرونا وائرس پر قابوپانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، کرونا کی جنگ عوام سے ملکر جیتیں گے، عوام احتیاطی تدابیر کر اپنائیں ،مخیر حضرات معاشرے میں کمزور طبقوں کی ہر ممکن مدد کریں، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دے اور مشکل کی اس گھڑی میں تمام پاکستانی اپنا اپنا کردار ادا کریں۔