لاک ڈائون ، پناہ کا تمباکو مصنوعات کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کرنے والے کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں ، سیکرٹری جنرل کی بات چیت

جمعرات 23 اپریل 2020 15:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن( پناہ نے تمباکو نوشی کو بھی کورونا کے پھیلائو کا سبب قرار دے دیا پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں اور سیکنڈ ہینڈ سموکنگ کی وجہ سے کئی دوسرے لوگوں کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی دوسری کئی بیماریوں کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلا کا باعث بھی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمباکو کی مصنوعات لاک ڈان کے دوران بھی ملک بھر میں ہرٹک شاپ،کریانہ، جنرل سٹوراور شاپنگ مارٹ میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کے ساتھ فروخت کے لئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ثنا اللہ گھمن نے مزید بتایا کہ تمباکو نوشی اور کرونا وائرس میں مماثلت ہے کہ دونو ں سانس کے نظام کو متاثر کرتے ہیں چناچہ تمباکو نوش کے پھیپھڑے پہلے سے متاثرہوتے ہیں اور وہ کورونا وائرس کا جلد شکا رہو جا تا ہے اور کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بھی کئی گنا کم ہوجاتی ہے۔

جنرل سیکرٹری پناہ نے وزیرِاعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ایسے وقت میں جب کرونا کے کیسز کی تعداد ملک بھر میں آئے دن بڑھتی جا رہی ہے لاک ڈان میں تمباکو کی مصنوعا ت کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

متعلقہ عنوان :