شینزن، کتے اور بلیوں کے گوشت کھانے پر پابندی لگانے والا پہلا چینی شہر بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 اپریل 2020 23:56

شینزن، کتے اور بلیوں کے گوشت کھانے پر پابندی لگانے والا پہلا چینی شہر ..
شینزن چین کا وہ پہلا شہر بن گیا ہے، جس نے کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔اصل میں شہر کی انتظامیہ نے خاص طور پر  صرف کتے اور بلیوں کے گوشت پر پابندی نہیں  لگائی بلکہ ایک نئی فہرست جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کن جانوروں کا گوشت کھانا ہے ۔انتظامیہ نے جن جانوروں کو کھانے کی اجازت  دی ہے، ان میں لائیو سٹاک، پولٹری اور پانی کے چند ایسے جاندار ہیں، جن پر پہلے  سے پابندی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جن جانوروں کو کھانے کی اجازت ہے، ان میں کتے، بلیاں، چمگاڈر ، پنگولن اور مشک بلاؤ اور بہت سے جانور شامل نہیں ہیں۔
چین کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے  فروری میں پورے ملک میں جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی لگائی تھی۔ شینزن کے شہر نے  جانوروں کو عوامی مقامات اور گھروں میں کاٹنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔شہر میں جنگلی جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والی مارکیٹوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔اب شہریوں کو گوشت کے حصول کے لیے لائسنس یافتہ قصاب یا گروسری سٹور کا رخ کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :