پختونخوا میں ژالہ باری سے تمباکو کی فصل تباہ، حکومت متاثرہ کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کرے،میاں افتخار حسین

اتوار 26 اپریل 2020 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پختونخوا میں ژالہ باری نے تمباکو کی فصل تباہ کر دی ہے، صوابی جیسے علاقوں میں تمباکو کی فصل لوگوں کا واحد ذریعہ معاش ہے، حکومت متاثرہ کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کرے اور نافذ شدہ ٹیکسوں کو کم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :