ٹِک ٹاکر نے اکیلے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تو پیچھے چور نظر آگیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 اپریل 2020 23:51

ٹِک ٹاکر نے اکیلے ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تو پیچھے چور نظر آگیا
ٹِک ٹاک پر صارف  Reubix_Cube  عرف  Reuben نے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ڈوجا کیٹس کے گانے Say So پر ڈانس کرتے ہوئے انہوں نے یہ ویڈیو تب ریکارڈ کی تھی، جب وہ گھر میں اکیلے تھے۔انہوں نے اس ویڈیو کی ڈسکرپشن میں بھی بتایا کہ یہ انہوں نے گھر پر اکیلے رہتے ہوئے ریکارڈ کی ہے تاہم یہ ویڈیو کچھ اور ہی کہانی سنا  رہی تھی۔
ڈسکرپشن پڑھنے کے بعد  ویڈیو دیکھنے والے کچھ صارفین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے  جب انہوں نے Reuben کے پیچھے سیڑھیو ں پر کسی کو جھانکتے ہوئے دیکھا۔

(جاری ہے)

صاف ظاہر تھا کہ Reuben اس شخص کی موجودگی سے واقف نہیں تھے۔ اس شخص کے جھانکنے اور واپس چلے سے جانے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ  شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا لیکن سیڑھیوں سے ہی واپس چلا گیا۔
Reuben کی اس ویڈیو کو کئی ملین بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر آٹھ ہزار سے زیادہ صارفین نے تبصرے کیے ہیں۔ صارفین اس بات پر بھی بحث کر رہے ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا کوئی جانور تھا یا انسان یا پھر کوئی بھوت تھا۔ بہت سے صآرفین Reuben پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ گھر پر اکیلے نہیں تھے بلکہ انہوں نےجان بوجھ کر باقاعدہ منصوبہ بندی سے ایسی ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :