چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا این سی او سی کادورہ

کوروناوباکی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر

پیر 27 اپریل 2020 23:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2020ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کادورہ کی ہے ،آ ئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کیسربراہان بھی ساتھ تھے، قومی کوآرڈینیٹر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاھدانورخان بھی ان کے ساتھ تھے، این سی او سی کینیشنل کورڈینیٹرلیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نیجنرل ندیم رضا کاستقبال کیا،جنرل ندیم رضاکوروناوباکی ابتک کی آورتحال اس کی روک تھام کیلئیاٹھائے گئیاقدامات، پربریفنگ دی گئی، سول انتظامیہ کو کورونا وبا اے نمٹنے کے کئے فراھم کی گئی سپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا، جنرل ندیم رضانیقومی کوششوں کیحوالیاین سی او سی کی تعریف کی، تمام فریقین کو قلیل مدت میں بروقت اعدادوشمار کی فراھمی اور فیصلوں سے آگاہ کرنے کے عمل کو سراھا.. صدیق ساجد)