دل کی بیماری میں مبتلا 6 ماہ کی بچی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
امین اکبر
پیر 27 اپریل 2020
23:55
دی سن کے مطابق ایرن بیٹس کی پچھلے سال دسمبر میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ اس وقت اُن کی عمر صرف دو ماہ تھی۔ اپریل میں انہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ انہیں لیور پول میں الڈر ہے ہاسپیٹل لے جایا گیا۔
ایرن کے خاندان والوں نے اُن کی دوران علاج تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
(جاری ہے)
تصاویر میں ایرن کو آکسیجن مشین کے ساتھ بہت سی ٹیوبز میں گھرے دکھایا گیا تھا۔
اتوار کو 6 ماہ کی ایرن کو صحت مند قرار دے دیا گیا۔ ہسپتال کے عملے نے انہیں کووڈ-19 سے صحت یابی پر اعزاز کے ساتھ دوسرے وارڈ میں منتقل کیا۔
ہسپتال کی انتظامیہ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج ایرن نے کووڈ-19 کو شکست دے دی ہے، ٹسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہیں ہسپتال کی ٹیم نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے اور انہیں آئسولیشن یونٹ سے نکال لیا گیا ہے۔فیس بک پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ایرن کے والد واین نے کہا کہ اُن کی بیٹی کی صحت اور مسکراہٹ بحال ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے،بھارتی شوہر کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.