چینی طلباء سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والی انوکھی ٹوپیاں پہن کر سکولوں میں واپس آنے لگے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 اپریل 2020 23:55

چینی طلباء سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والی انوکھی  ٹوپیاں   پہن کر  سکولوں ..
چین کے سکول  کورونا وائرس کی وبا کے بعد سست روی سے ہی سہی لیکن اب دوبارہ کھل رہے ہیں۔سکولوں میں آنے والے طلباء  اس وباء کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور حفاظتی رہنمائی کے دیگر اصولوں پر عمل کر رہے ہیں۔  چین کے شہر ہانگژو کے ایک سکول نے طلباء میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے  ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

سکول نے طلباء کو ایسی ٹوپیاں ڈیزائن کرنے کی اجازت دی جن سے اُن کے بیچ دونوں طرف  تین فٹ کا فاصلہ برقرار رہے۔

(جاری ہے)


یوٹیوب پر شیئر کی ہوئی ایک ویڈیو میں یانگ زینگ ایلیمنٹری سکول میں بچوں قطار میں اس طرح بیٹھے دکھایا گیا ہے کہ اُن کے  چہروں پر ماسک ہیں اور انہوں نے  سر پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والی رنگ برنگی ٹوپیاں پہنی ہوئی ہیں۔ یہ ٹوپیاں گتے سے بنائی گئی ہیں۔ ایک طالب علم نے تو اپنی ٹوپی غباروں سے بنائی ہوئی تھی۔سکول نے طلباء کو اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ سر پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والی ٹوپیاں پہن کر آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے  سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اس طریقے کی کافی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :