لاک ڈاون سے چمن کے ہزاروں افراد بیروزگار ہو گئے ہیں،عوامی حلقے

جمعرات 30 اپریل 2020 23:37

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) چمن کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے چمن کے ہزاروں افراد بیروزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں چمن کے معزز تاجروں کی جانب سے غریبوں کیلئے دور دراز علاقوں تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے مگر حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے کوئی اقدام نہ کرنا سوالیہ نشان ہے ایک طرف لاک ڈاون اور دوسری طرف بے روزگاری عروج پر ہے جس سے سارا نقصان غریب عوام کا انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے اربوں روپے عطیہ کئے مگر یوٹیلٹی سٹورز غیر فعال ہے غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے ملک میں لاک ڈاوں کی باعث اب تک کئی افراد جان سے ہاتھ دھوں بیٹھے ہے جس کی بڑی وجہ بیروزگاری اور تنگ دستی ہے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہے انہوں نے کہا ایک تو بے رازگاری سے ہم زہنی کوفت میں مبتلا ہے اور اوپر سے ہم اہنے اپ کو گھروں میں کورنٹائن کئے ہوئے ہے اور گھروں میں ہم زہنی مریض بن رہے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہمارے ساتھ کرونا کا کردار ادا کررہی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں اور شہر میں اندھیروں کا راج ہوتا ہے انہوں نے آخر میں کہاکہ حکومت کو چاہئیے کہ غریب عوام کیلئے رمضان ریلیف پیکج اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہر قابو پائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکیں۔