سوئیڈن کے شہر میں حکام نے تقریبات روکنے کے لیے پارک میں مرغیوں کا فضلہ پھیلا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 اپریل 2020 23:55

سوئیڈن کے شہر میں حکام نے  تقریبات روکنے کے لیے پارک میں مرغیوں کا فضلہ ..
سوئیڈن کے ایک شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے  ایک مقبول تہوار پر شہریوں کو پارک میں جمع ہونے سے روکنے کےلیے  وہاں  1 ٹن سے زیادہ مرغیوں کا فضلہ پھیلا دیا ہے۔
لونڈ شہر  میں ہزاروں شہری وسطی پارک میں  والپورجس نائٹ منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث  لوگوں کو پارک میں جمع ہونے سے روکنے کے لیے وہاں مرغیوں کا فضلہ پھیلایا ہے۔


والپورجس نائٹ، بہار کا تہوار ہے۔

(جاری ہے)

اس کی جڑیں قدیم  لامذہب روایات سے جڑی ہیں۔اسے اپریل کی آخری رات منایا جاتا ہے۔
لونڈ کونسل کی ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین، گسٹیو لونڈ بلاڈ، نے بتایا کہ پارک میں  مرغیوں کا فضلہ پھیلانے سے کئی مقاصد حاصل ہونگے۔اس سے سبزے کو کھاد ملے گی اور اس کی بدبو کی وجہ سے کوئی پارک میں جمع ہو کر شراب بھی نہیں پیئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قریبی رہائشیوں کے لیے  اس کوشش کے کچھ نادانستہ  ذیلی اثرات بھی ہونگے۔انہوں نے  کہا کہ وہ کھاد کے ماہر تو نہیں لیکن اس کی بدبو پارک سے باہر بھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :