سرکاری سطح پر مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جاسکتی ہیں، ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کو خط

حتمی نتائج تک یونین کونسل، یونین کمیٹی، ٹائون کی سطح پرنئی حلقہ بندیوں کا عمل روکا جائے، خط میں ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ

جمعہ 1 مئی 2020 16:10

سرکاری سطح پر مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ سرکاری سطح پر مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جاسکتی ہیں۔ جمعہ کو متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ سرکاری سطح پر مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان ادارہ برائے شماریات نے 2017ء میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے خط میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے تاحال مردم شماری 2017ء کے حتمی نتائج جاری نہیں کیے۔خط میں ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی نتائج تک یونین کونسل، یونین کمیٹی، ٹائون کی سطح پرنئی حلقہ بندیوں کا عمل روکا جائے۔ایم کیوایم پاکستان کا الیکشن کمیشن کو لکھ گئے خط میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عوام کو صحت کی سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔