سعودی عرب میں پھنسے 500 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 1 مئی 2020 23:50

سعودی عرب میں پھنسے 500 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) سعودی عرب میں پھنسے 500 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔یہ پاکستانی کورونا وائرس پھیلنے کے باعث پروازیں معطل ہونے کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔ سعودی عرب میں پھنسی250 مسافروں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8710 جدہ سے لے کر جمعہ کو 2 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے ہوائی اڈے پر ان مسافروں کو الوداع کیا۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی پی آئی اے کی یہ دوسری پرواز ہے۔ پہلی پرواز 250 پاکستانی مسافروں کو جمعہ کی صبح ریاض سے لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔ 13 ہزار سے زائد پاکستانی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے اکثر مختصر ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور پروازوں کی منسوخی کے باعث واپسی کے منتظر ہیں۔ حکومت پاکستان ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔