
ہمسایوں کے ہاتھوں قبر میں زندہ دفن ہونے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی
امین اکبر
جمعہ 1 مئی 2020
23:56

اس ماہ کے شروع میں یوکرین کے علاقے پولتاوا میں 57 سالہ خاتون نینا رودچنکو کا خوفناک کیس سامنے آیا جسے ہمسایوں نے تشدد کے بعد زندہ دفن کر دیا تھا۔ ہمسایوں نے جس قبر میں نینا کو دفن کیا، وہ انہوں نے تشدد کر کے نینا سے ہی کھدوائی تھی۔
نینا کے بیان کے مطابق اُن کے ہمسائے میں رہنے والے دو بھائیوں نے انہیں گھر میں گھس کر کئی گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایا۔ جب وہ بے ہوش ہوگئیں تو وہ اسے گھسیٹتے ہوئے قبرستان لے گئے۔ قبرستان میں نینا کو ہوش آیا تو دونوں بھائیوں نے ان پر پھر تشدد کیا اور انہیں اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کرتے رہے۔
(جاری ہے)
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نینا نے قبر کی ساری کھدائی خود کی یا دونوں بھائیوں میں سے بھی کسی نے یہ کام کیا تھا۔ نینا نے بتایا کہ گڑھا نما قبر کھدنے کے بعد دونوں بھائیوں نے انہیں اندر پھینکا اور اوپر مٹی پھینکنے لگے۔نینا نے بتایا کہ مٹی گرنے کے باوجود انہوں نے اپنا دماغ قابو میں رکھا اور جیسے ہی دونوں بھائی دور گئے، انہوں نے ہاتھوں سے اپنے جسم پر پڑی مٹی ہٹانا شروع کر دی۔ نینا نے بتایا کہ جانے سے پہلے دونوں بھائی ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ کیا وہ مر چکی ہیں۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق نینا قبر سے نکل کر رینگتے ہوئے اپنے گھر پہنچی اور بے ہوش ہو گئیں۔بعد میں اُن کی بہن نے انہیں فرش پر پڑے دیکھا تو پولیس کو فون کر دیا۔ انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اُن کے جسم میں کئی فریکچر ہیں، اُن کے چہرے، جسم کے نچلے حصے اور دوسرے اعضا پر زخموں کے نشان ہیں۔
ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نینا کی حالت بہتر ہو رہی ہےلیکن انہیں اب بھی اپنا سر چکراتے ہوئے محسوس ہوتا ہے۔سر پر لگے زخموں کی وجہ سےاُن کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا بھی چھا جاتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پولیس نےا بھی تک دونوں بھائیوں کو اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے۔ اسی وجہ سے نینا اپنے گھر نہیں جانا چاہتیں۔ یوکرین کی پولیس نے فوجداری دفعات کے تحت دونوں بھائیوں پر غنڈہ گردی اور حبس بے جا میں رکھنے مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ الزام ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کو پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔ دونوں بھائیوں نے خاتون پر حملے کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کہ انہوں نے خاتون سے 6 ماہ پہلے چوری ہونے والے کتے کا انتقام لیا ہے کیونکہ اُن کے خیال میں یہ کتا نینا نے چرایا تھا۔ دونوں بھائیوں کی ماں نے بھی نینا کے گھروالوں پر کتے کی چوری کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے کسی خاتون پر تشدد نہیں کر سکتے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.