آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں کرونا کا ایک نیا کیس سامنے آگیا

ایک مزید مریض صحت یاب ہو گیااور 131نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے،محکمہ صحت

ہفتہ 2 مئی 2020 20:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں کرونا کا ایک نیا کیس سامنے آگیا جبکہ ایک مزید مریض صحت یاب ہو گیااور 131نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک 2185 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی2089 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 67افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی 44صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سی01 اور ٹی ایچ کیو پلندری سے 03مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کے 23مریضوں میں سے 07ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،07 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ5ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیںجبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تین مریض بھی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق2019افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور96افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :