حکومت پنجاب کے ایس او پیز کی خلاف ورزی، تحصیلدار جہلم کی کاروائیاں، باربر شاپ سیل،ہزاروں روپے جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 مئی 2020 19:12

حکومت پنجاب کے ایس او پیز کی خلاف ورزی، تحصیلدار جہلم کی کاروائیاں، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تحصیلدار جہلم نے خلاف ورزی کرنے پر باربر شاپ سیل جبکہ دوسرے تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو تحصیلدار جہلم محمد منیر خان ،ریڈر غلام حسین لِلہ سمیت دیگر ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کرتے ہوئے بلال ٹاؤن میں باربر کی دکان سیل کردی جبکہ چھ تاجروں کو معمولی غلطی پر وارننگ اسی طرح چار افراد کو دس ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔