
کل سے پنجاب میں یومیہ6 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
صوبے میں سمارٹ سیمپلنگ کا آغازکردیا، پہلے مرحلے میں6 شہروں کے میڈیا ہاؤسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، انتظامی دفاتر، ہیلتھ ورکرز اورجیلوں میں قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 2 مئی 2020
19:49

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ بیرون ممالک سے متعدد فلائٹس کے ذریعے سینکڑوں پاکستانی روزانہ وطن واپس آ رہے ہیں، ہوٹلوں اور دیگر قرنطینہ مراکز میں ایس او پی کے مطابق ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
بیرون ملک سے آنے والے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کومتعلقہ صوبائی حکومتو ں سے رابطہ کر کے ائیرپورٹ سے ہی ان کے صوبوں میں بھیج دیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے اضلاع میں روانہ کیا جائے گا اورانہیں 48 گھنٹوں میں ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں گھر بھیج دیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6854 ہے اور اب تک 2206مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صوبے میں سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طو رپر لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ ،گجرات اور فیصل آباد میں سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ سمارٹ سیمپلنگ کے تحت میڈیا ہاؤسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، انتظامی افسران کے دفاتر، ہیلتھ ورکرز، ٹی بی اور ایڈ ز کے مریضوں، ہسپتالوں میں زیر علاج حاملہ خواتین اورجیلوں میں بند قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔سمارٹ سیمپلنگ کے تحت اب تک 2144افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں 9ہزار سے زائد صنعتی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ مزید صنعتی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دیں گے اور اس ضمن میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں- روڈ سیکٹراور بلڈنگ کے علاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور یہ سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔ ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پاور لومزاورایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں انہیں بھی کھولنے کی درخواست کی گئی ہے-آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائسسز انڈسٹری کو کھولنے کے بارے میں سفارش کی گئی ہے۔مارکیٹوں اور بازاروں کو زونز میں تقسیم کر کے مختلف ایام میں کھولنے کی تجویز وفاقی حکومت کو پیش کی گئی ہے۔ضلعی ا نتظامیہ ، انجمن تاجران، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا۔کاروبار سے متعلقہ امور کاجائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کوبند کر دیاجائے گا- بیرون ملک سے آنے والے دوسرے صوبوں کے افراد کومتعلقہ صوبائی حکومتو ں سے رابطہ کر کے ائیرپورٹ سے ہی ان کے صوبوں میں بھیج دیا جائے گا- صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے اضلاع میں روانہ کیا جائے گا اورانہیں 48گھنٹوں میں ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں گھر بھیج دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وباء کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس آج وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا ،جس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا-اجلاس میں متاثرہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ: چابہار بندرگاہ پر بھارت کے لیے پابندیوں کی چھوٹ واپس
-
افغانستان: طالبان کے انٹرنیٹ بند کر دینے کے مضمرات؟
-
جرمن چانسلر فریڈرش میرس کا دورہ اسپین
-
جوڈیشل ورک سے روکنے کا معاملہ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان
-
سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
-
آرایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد سستی ہے ، صارفین کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، وفاقی وزیرپٹرولیم
-
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی کے وکیل کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع
-
پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، بحالی میں مزید 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
-
مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
-
منی بجٹ کی تردید،آئی ایم ایف کو متبادل پلان سے آگاہ کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
-
غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.