وفاقی وزیر ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان کی زیرصدارت اپنے حلقہ کے تمام فوکل پرسنز اور لوکل لیڈر شپ کا اجلاس‘

پاکستان بھر اور خاص طور پر راولپنڈی و اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے گراف پر تشویش کا اظہار ‘ تمام فوکل پرسنز کو حلقہ بھر میں شدومد کے ساتھ آگاہی مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 2 مئی 2020 21:37

وفاقی وزیر ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان کی زیرصدارت اپنے حلقہ کے تمام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان نے اپنے دونوں ایم پی ایز حاجی امجد محمود چوہدری اور واثق قیوم عباسی کے ہمراہ اپنے حلقہ کے تمام فوکل پرسنز اور لوکل لیڈر شپ کے ساتھ صدر مرکزی آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و کوآرڈینیٹر پی پی 10 چوہدری افضل پڑیال، سینئیر کوآرڈینیٹر برائے این اے 59 بریگیڈئِیر (ر) طارق زمان ملک ، کرنل (ر) نواز آف سروبہ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی لیفٹیننٹ کرنل(ر) عابد حسین ملک آف یو سی بندہ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ملک امجد آف سروبہ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈسٹرک راولپنڈی چوہدری امیر افضل، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ملک نعیم آف چک امرال، سابقہ سینئر وائس پریزیڈنٹ پوٹھوہار ٹاون چوہدری یاسر محمود ،ملک عاصم رضا ایڈوکیٹ، چوہدری عمر رشید آف کوٹھہ کلاں، راجہ عمران جاوید آف تراہیہ، میجر (ر) ارشد کیانی آف جھٹہ ہتھیال، ناصر کیانی آف جھٹہ ہتھیال، چوہدری شکیل وینس آف یوسی مغل، ایڈوکیٹ راجہ طارق کیانی آف یوسی بندہ، چوہدری رضوان، ملک افتخار آف اڈیالہ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی کامران وکی، حاجی خضر، وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی میٹروپولیٹین سٹی چوہدری نذیر، راجہ نصیر احمد، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی حیدر مہدی راجہ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ملک فرحان اعوان، عدیل مغل، چیف کوارڈینیٹر سوشل میڈیا این اے 59 راجہ عثمان ٹائیگر اور چیف کوارڈینیٹر سوشل میڈیا پی پی 10 فرحان فری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پاکستان بھر اور خاص طور پر راولپنڈی و اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے گراف پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ حلقہ بھر میں شدومد کے ساتھ آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عوام سختی سے عمل پیرا ہوں۔

وفاقی وزیر نے ایم پی اے پی پی 13 حاجی امجد محمود چوہدری اور ایم پی اے پی پی 12 کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے حکومتی اداروں اور بحریہ ٹاون کے تعاون سے حلقہ کے بیشتر علاقوں میں ڈس انفیکشن کے لئے سپرے کروایا۔ غلام سرور خان نے تحصیل پوٹھوہار میں تنظیم سازی کی بابت دوستوں سے تفصیلی مشاورت کی۔ تمام مقامی قیادت اور فوکل پرسنز نے اپنے قائد غلام سرور خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل پوٹھوہار کے عہدیدران کی نامزدگی یا انتخاب کا اختیار مکمل طور ان کی صوابدید پر چھوڑتے ہوئے کہا کہ انہیں غلام سرور خان پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ اپنی علاقائی لیڈرشپ میں سے جس جس کو زمہ داری کا اہل جانیں گے باقی تمام دوست دل و جان سے اس پر لبیک کہیں گے۔

اجلاس میں حلقہ این اے 59 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔آخر میں غلام سرور خان نے اپنی علاقائی قیادت و فوکل پرسنز کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئیے ابھی سے ہوم ورک شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ نے عمران خان کی قیادت میں مشکل ترین دور میں بھی انتہائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ آنے والا دور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں خوشحالی اور ترقی کے عروج کا دور ہو گا۔