عوام کی جان مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے‘صفدر سجاد

جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس اور عوام میں اعتماد کارشتہ نا گزیر ہے ‘ایس ایچ او تھانہ سندر

اتوار 3 مئی 2020 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2020ء) ایس ایچ او تھانہ سندر صفدر سجاد نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم کو ہر صورت روکنا میری بنیادی ذمہ داری ہے ،جرائم کی بیخ کنی کے لئے پولیس اور عوام میں اعتماد کا رشتہ نا گزیر ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسہ گیروں اور ٹائوٹ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ،ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے باہر سعید، ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی شاہ اور اے ایس پی سرکل رائیونڈ ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے حکم پر انسانیت کے دشمنوں منشیات فروش،ڈکیتوں،اور قانون کے دشمنوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

لاک ڈاؤن میں حالیہ کاروائیوں میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے جبکہ چار خطرناک ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے ان سے لوٹا ہوا مال شہری کی لاکھوں روپے رقم مال مسروقہ واپس دلوایا۔