لیو انکیشمنٹ 1991 سے ایک تسلیم شدہ مزدوروں کا بنیادی حق ہی.محمد نعیم

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کی جانب سے آل واٹر بورڈ یونینز کا ہنگامی اجلاس

پیر 4 مئی 2020 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاء پر متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی کی جانب سے آل واٹر بورڈ یونینز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی چیئرمین متحدہ ورکرز فرنٹ (رجسٹرڈ) سی بی اے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد نعیم نے کی اور اس میں ون پوائنٹ ایجنڈا مزدو مفادات لیو انکیشمنٹ کے حوالے سے بات کی گئی اجلاس میں ٹریڈ یونینز کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی اور لیو انکیشمنٹ کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ لیو انکیشمنٹ جو کہ 1991 سے ایک تسلیم شدہ مزدوروں کا بنیادی حق ہے اگر اس میں کوئی بھی تعطل یا التوا کیا گیا تو ہم یک زبان ہوکر آئینی جمہوری حق استعمال کریں گے تمام عہدیداران نے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے رجسٹرڈ کے اقدامات کی مکمل تائید اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے اختتام پر ملک کے استحکام مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے دعا کی گئی۔