اسسٹنٹ کمشنرراجہ کوٹلی نے لاک ڈائون میںنرمی کے دوران کروناوائرس سے بچائوبارے شہرمیںایس اوپی کے نفاذکاجائزہ لیا

پیر 4 مئی 2020 18:10

ْکوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ایس ایچ اوچوہدری محمدشہزادلاک ڈائون میںنرمی کے دوران کروناوائرس سے بچائوکے حوالہ سے شہرمیںایس اوپی کے نفاذکاجائزہ لیا۔اس حوالہ سے بینکوں ودیگردفاترکے باہرحکومت آزادکشمیرکی طرف سے لاک ڈائون میںنرمی کے دوران ایس اوپیزکوفالوکرنے کے لیے اداروںکے سربراہان اورشہریوںکوضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کوٹلی کی گزشتہ روزاوگراکی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق پیٹرول وڈیزل کی فراہمی بھی یقینی بنادی گئی ہے اس حوالہ سے ضلع کوٹلی میںپیٹرول پمپس پرپیٹرول وڈیزل اوگرا کی طرف سے جاری کئے گئے ریٹس پرفروخت ہورہاہے اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق نے شہرکے مختلف مقامات کالاک ڈائون میںنرمی کے دوران جائزہ لینے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بینک انتظامیہ بینک میںآنے والے کسٹمرزکواس بات کاپابندکریںکہ کسٹمرزکے درمیان آپسی فاصلہ چھ فٹ کاہواورایک وقت میںبینک کے اندرکم سے کم کسٹمرزکوجانے کی اجازت دی جائے اوربینک کے اندرسینٹائرزرکابھی اہتمام لازمی ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے تاجرحضرات کو پابند کیا کہ وہ گاہکوں کے درمیان 6فٹ فاصلہ رکھنے اور ایک وقت میں دوکان کے اند ر صرف 2لوگوں کو آنے دیں اوردکان کے باہر سنیٹائزرکااستعمال یقینی بنائیںانہوںنے اس موقع پر غیر ضروری آمدو رفت، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کے خلاف بھی کاروائی کے احکامات دیے۔ جبکہ پبلک کو گھروں میں رہنے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ماسک کے استعمال کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ پبلک کے تعاون کے ساتھ ہی ہم کورونا وباء سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری پابندیاں اور سختیاں عوام الناس کی بھلائی کے لیے ہیں کیوں کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاط ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :