ھ*کرونا کی وبا ء میں سموکر ز اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے بھی خطرہ ہیں، ہیلتھ ایکسپرٹ

تمباکو کرونا دوست مصنوعات ہیں، استعمال کو کم کرنے کے لئے ٹیکس بڑھایا جائے ، جنرل سیکرٹری پناہ

پیر 4 مئی 2020 21:30

ق اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2020ء) تمباکو کی مصنوعات کا شمارغیر ضروری اشیاء میں ہوتا ہے اور ان مصنوعات کا زندگی کی دوسری بنیادی اشیاء کے ساتھ فروخت ہونا تشویش کا باعث ہے۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمباکو نوشی کرونا وائرس کے پھیلائو کے لئے ساز گارماحول فراہم کر رہی ہے۔

تمباکواستعمال کرنے والو ںکے پھیپھڑے متاثر ہو تے ہیں اور تمباکو نوش سیکنڈ ہینڈ سموکنگ کی وجہ سے کئی دوسرے لوگوں کے پھیپھڑوں کو بھی متاثر کر رہا ہوتاہے ،یہی دجہ ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے اپنے اردگرد موجود لوگوں خصوصاً اپنی فیملی کے لئے ایک خطرہ بن جاتے ہیں اورپھیپھڑوں کے خراب ہونے کی وجہ سے تمباکو نوش اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کو کرونا وائرس کا آسان شکار بنا رہا ہے جس کا ا نہیں احساس بھی نہیں ہو پاتا۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ایکسپرٹ کے مطابق تمباکو نوشی دوسری کئی بیماریوں کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلائو کا باعث بھی بن رہی ہے۔ جنرل سیکرٹری پناہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے تمباکو کے صحت اور معیشت پربُرے اثرات پہلے سے کہیں بڑھ چکے ہیں جس کے سدِباب کے لئے حکومت کو بروقت اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں تمباکو پرسرچارج ٹیکس کے نفاذ سے اس کے استعمال میں خاطر خواہ کمی لا ئی جا سکتی ہے اور تمباکو سرچارج کے نفاذسے ریونیو کی مد میں 50ارب حکومت کو موجودہ آمدن سے زائد حاصل ہو جا ئے گے۔

متعلقہ عنوان :