مکڑی نے خاتون کے کان میں داخل ہو کر جالا بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 مئی 2020 23:55

مکڑی نے خاتون کے کان میں داخل ہو کر جالا بنا لیا

ایک ڈاکٹر نے ایک خاتون کے کان میں مکڑی کی جالا بنتے ہوئے فلم بنائی ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے ایک بوڑھی خاتون کے بائیں کان میں جالا بننے والی مکڑی کو نکال دیا ہے۔ یہ مکڑی ایک ہفتے سے خاتون کے کان میں جالا بن رہی تھی۔
22  اپریل کو بوڑھی خاتون، جن کا نام نہیں بتایا گیا،   چین کے صوبے سیچوان  کے میانیانگ ہوسپیٹل آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن ، آئیں۔

خاتون نے کان میں سنسناہٹ اور تکلیف کی شکایت کی۔
ڈاکٹر لیو نے خاتون کا کان دیکھا اس میں ریشم کا گولا سا نظر آیا۔ ڈاکٹر نے اس کے لیے آٹوسکوپی تجویز کیا۔ ڈاکٹر نے کان کا معائنہ کیا تو انہیں کان میں زندہ مکڑی جالا بنتی نظر آئی۔ ڈاکٹر نے کان میں کیمیمکل کے قطرے ڈال کر  مکڑی کو مفلوج کیا اور ٹوئزر کی مدد سے باہ رنکال دیا۔

(جاری ہے)


اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی گئی ، جس میں مکڑی کو خاتون کے کان میں جالا بنتے دکھایا گیا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔خوش قسمتی سے مکڑی نے خاتون کے کان کو نقصان نہیں پہنچایا تھا۔ خاتون کا خیال ہے کہ یہ مکڑی انگوروں کے باغ میں کام کرنے کے دوران ان کے کان میں داخل ہوئی تھی۔
پچھلے سال میسوری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے کان میں بھی زہریلی مکڑی نے جالا بنا لیا تھا۔