ملت جعفریہ کا یوم علی ؑ‘ یوم القدس‘ ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کافیصلہ

شرکائے مجالس وجلوس سوشل ڈسٹنس کا بھرپور خیال رکھیں نیز جلوسوں اور مجالس کے موقع پر ہینڈ سینٹائزر کا انتظام کیا جائے اجلاس میںمفتی کفایت نقوی‘ تصور جوادی‘ شبیر بخاری‘ صادق نقوی‘ علامہ فرید عباس‘احمد علی سعیدی‘امجد علی و دیگر کی شرکت

بدھ 6 مئی 2020 19:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) ملت جعفریہ کی طرف سے یوم علی ؑ ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کافیصلہ کی گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی دفتر میں تمام شیعہ جماعتوں کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آذادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی۔

جبکہ اجلاس میں چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری‘ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ذعیم ملت علامہ مفتی سیدکفایت حسین نقوی‘صدر شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیر علامہ سید صادق حسین نقوی‘ چیئرمین ادارہ فروغ و تبلیغات اسلامی علامہ احمد علی سعیدی‘ سینئروائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل وچیئرمین النور ویلفیئر ٹرسٹ علامہ سید فرید عباس نقوی‘ریجنل سیکرٹری امامیہ آرگنائزیشن آزادکشمیر ناظم علی مغل‘ڈویژنل جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر سید امجد علی جعفری کے علاوہ ریاستی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا سید طالب حسین ہمدانی‘صدر شیعہ علماء کونسل مظفرآباد ڈویژن سید معصوم علی سبزواری‘ نائب صدر مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد سید فرزند علی نقوی ریاستی سیکرٹری تنظیم سازی سیدفداحسین نقوی نمائندہ مرکزی نوحہ خواں سنگت پیر سید علم شاہ بخاری سید غفران علی کاظمی کے علاوہ سیکرٹری میڈیاسیل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سیدوقارت کاظمی اور ریاستی سیکرٹری رابط سیدعامرعلی نقوی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشترکہ طور پر حسب ذیل فیصلہ جات کئے گئے۔فیصلہ کیا گیا کہ یوم علیؑ کی مجالس عزاء SOP,کے مطابق منعقد ہوگی نیز یوم علیؑ کا جلوس بھی SOP کے مطابق انعقاد پذیر ہوگا۔ اجلاس میں اپیل کی گئی کہ شرکائے مجالس وجلوس سوشل ڈسٹنس یعنی انسانی فاصلے کا بھرپور خیال رکھیں نیز جلوسوں اور مجالس کے موقع پر ہینڈ سینٹائزر کا انتظام کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم القدس کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جو بھی SOP کے مطابق فیصلہ کرے گی ملت کی تمام تنظیمات اس کو سپورٹ کریں۔

نیز اجلاس میں سوشل میڈیا پر سادات کمیونٹی اور ملت تشیع کے خلاف ہونے والی گھناؤنی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سائبر دہشت گردی کا نام دیا گیا اور شرکائے اجلاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف سادات برادری کو ٹارگٹ کرنا لمحہ فکریہ ہے سادات برادری تمام اہل اسلام کے لئے قابل احترام ہے جو کچھ موجودہ دور میں ہو رہا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے شرکائے اجلاس نے کہا کہ ہم نے اتحاد بین المسلمین کے لیے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں ہماری ان قربانیوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائیاور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان گھناؤنی کاروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :