مساجد میں ٹائیگر فورس کی3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے، عثمان ڈار

نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق غریب خاندانوں میں رقم کی منتقلی کی جائے گی، معاون خصوصی

بدھ 6 مئی 2020 22:21

مساجد میں ٹائیگر فورس کی3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے، عثمان ڈار
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ضلع میں3 ہزار مساجدمیں ٹائیگر فورس کے 2 سے 3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لیے ملک بھر سے 10 لاکھ افراد نے حصہ لیا،سیالکوٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد ٹائیگر فورس کاحصہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار کے مطابق مخیرحضرات سے جمع رقم میں سے 40 ہزار خاندانوں کو 5 ہزار فی کس ملیں گے،مخیر حضرات نے اب تک 7کروڑ سے زائد رقم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے لیے میکنزم بنایاگیا ہے، ہر اس جگہ جاؤں گا جہاں غریب کی فلاح وبہبود کے لیے پیسے مل رہے ہوں گے، ضلع میں3 ہزار مساجد میں ٹائیگر فورس کے 2 سے 3 جوان پولیس کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلے روز سے ٹائیگر فورس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق غریب خاندانوں میں رقم کی منتقلی کی جائے گی،نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک وقوم کی خدمت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔