بحرین میں دُکانیں اور صنعتی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی گئی
تمام کاروباری مراکز میں صارفین اور ملازمین کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی لازمی ہو گی
محمد عرفان جمعرات 7 مئی 2020 11:37
(جاری ہے)
آج کے روز سے دُکانیں اور صنعتی ادارے کھول دیئے گئے ہیں۔
بحرینی وزارت صحت کی جانب سے ایک نیوز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروباری مراکز اور اداروں میں ملازمین اور صارفین دونوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔ حکومت کی جانب سے بھی ان ضوابط پر عمل درآمد کے لیے کڑی نگرانی کی جائے گی۔ حکومت کے مطابق شیشہ کیفے اور ان کی خدمات بدستور محدود رہیں گی۔ان سے کھانے پینے کی اشیاء خرید کی جاسکتی ہیں یا پھر وہ کھانا گھروں یا دفاتر میں پہنچا سکیں گے۔ریستورانوں ، سیاحت گاہوں اور کھانے کی خدمات مہیا کرنے والی دوسرے جگہوں سے صرف بیرونی آرڈرز کی ترسیل کی جاسکے گی۔نجی ہیلتھ کلینیکوں میں تمام غیر ضروری طبی خدمات بدستور معطل رہیں گی۔گراسری اسٹور کے کھلنے کے بعد پہلے گھنٹے میں صرف بزرگ افراد اور حاملہ خواتین ہی خریداری کرسکیں گی۔پانچ یا اس سے کم افراد ہی ایک وقت میں اکٹھے ہوسکیں گے۔اس سے زیادہ نہیں۔ عام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو، اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور صرف وقتِ ضرورت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔تمام شہری اور مکین گھروں سے باہر عوامی جگہوں پر جاتے وقت چہرے کے ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔تجارتی اور صنعتی اشیاء بیچنے والی کمپنیاں یا فرمیں اپنے گاہکوں کو صرف آن لائن ہی اپنی چیزیں فروخت کرسکیں گی۔رمضان المبارک میں افطار صرف خاندان کے افراد تک محدود ہوگا۔ رمضان میں مجلسوں اور اجتماعی افطاریوں کے انعقاد سے گریز کیا جائیگا۔عوامی افطار پارٹیوں کے انعقاد سے گریز کیا جائے گا۔عوام میں افطار پیکج کی تقسیم سے پرہیز کیا جائے گا۔زکوٰة الفطر جمع کرنے کے لیے اب کیاسکس کے بجائے الیکٹرانک پلیٹ فارمزکو استعمال کیا جائے گا۔ہائپر مارکیٹیں ، سْپر مارکیٹیں ، کولڈ اسٹورز ،قصاب ،سبزی فروشوں اور مچھلی یا گوشت کی دکانیں کھلیں رہیں گی۔ہرقسم کی بیکریاں ، پیٹرول اور گیس اسٹیشن ، اسپتال ، کلینکس ، دواخانے اور امراض چشم کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ بنک اور کرنسی کے لین دین کا کام کرنے والی ایجنسیاں ، فیکٹریاں اور مینو فیکچرنگ کمپنیاں کھلی رہیں گی۔ان اداروں کے دفاتر کھلیں رہیں گے جو اشیاء درآمد کرتے یا اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔گاڑیوں کی ورکشاپیں اور فاضل پرزہ جات کی دکانیں ،تعمیراتی صنعت کے ادارے کھلے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عازمین حج کے سفر میں کسی مشکل و پریشانی سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے تیاری کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ
-
بھارتی انتخابات،میٹا کی مسلمانوں کیخلاف اشتہارچلانے کی مکمل چھوٹ
-
سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم
-
امریکہ،راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکل آئی
-
امریکا نے 133 چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے
-
بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بھارت میں قتل
-
بائیڈن نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ٹرمپ کا دعوی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں
-
ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا
-
میں خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں، مودی
-
فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے ہی تسلیم کیا جانا چاہیے، امریکا
-
دریا سے سمندرتک فلسطینی ریاست کوتسلیم کیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.