عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 مئی 2020 18:34

عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم ،

یہ تقسیم سینکڑوں افراد میں کی گئی تفصیلات کے مطابق چیئرمین عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کی زیرنگرانی مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن و ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ بلال اظہر کیانی نے جہلم کے دیہاتوں اور شہری علاقوں میں سات سو زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

کیونکہ یہ ایک نیکی بھی ہے اور عبادت بھی اس موقع پر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی نے کہاکہ اس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام مستحق لوگوں میں یہ سلسلہ جاری رہیگا جس سے ناصرف لوگ مستفید ہونگے جبکہ ہماری ٹیم میں نیکی اور عبادت کرنے کا شعور بیدار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :