صوبائی وزیر ناصر شاہ کا یومِ جمہوریت کے موقع پر پیغام

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں

پیر 15 ستمبر 2025 20:36

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا یومِ جمہوریت کے موقع پر پیغام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن قربانی اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ آج بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے کھڑی رہی ہے اور عوام کے دلوں میں پارٹی اور قیادت کا منفرد مقام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ جمہوریت اس بات کی تجدید ہے کہ عوامی خدمت کا سفر بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔