امیربالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 15 ستمبر 2025 21:12

امیربالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ کیس کا چالان ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے ماڈل کورٹ بننے کی وجہ سے ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی کی عدالت میں بھجوایا گیا۔

(جاری ہے)

گوگی بٹ عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی حاضری کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 23 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر پراسیکیوٹر کو بھی بحث کے لیے نوٹس جاری کیا۔ذرائع کے مطابق گوگی بٹ سخت سیکیورٹی حصار میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ اس کیس میں طیفی بٹ مفرور ہے جبکہ دوسرا شریک ملزم احسن رضا پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :