گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ممتاز سیاسی رہنما کفایت اللہ خان اور وسیع اللہ خان کی ملاقات

پیر 15 ستمبر 2025 20:56

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ممتاز سیاسی رہنما  کفایت اللہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ممتاز سیاسی رہنما کفایت اللہ خان اور ملک وسیع اللہ خان نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور خصوصاً بنوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر بھی تجاویز دی گئیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وفد کی آراء کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور ترقی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنوں اور دیگر اضلاع کی جغرافیائی و تجارتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔