حرم میں کرونا وائرس کے پیش نظر نیا سنیٹائزر گیٹ لگایا گیا

ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں تجرباتی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 مئی 2020 18:38

حرم میں کرونا وائرس کے پیش نظر نیا سنیٹائزر گیٹ لگایا گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) حرم میں کرونا وائرس کے پیش نظر نیا سنیٹائزر گیٹ لگایا گیا ہے ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں تجرباتی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں اگر یہ کامیاب رہا تو حرم میں اور دیگر مقامات پر بھی ایسے گیٹ نصب کئے جائیں گے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 'ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس تجرباتی ہیں۔

رمضان کے آخری عشرے میں انہیں استعمال کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔' پریذیڈنسی کے ترجمان ھانی بن حسنی حیدر نے بتایا ہے کہ 'ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ یہ گیٹس رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام کے زائرین کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

'


سعودی میڈیا کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس کی تصاویر وائرل ہیں. جن میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے یہ گیٹ تیار کرائے ہیں تاکہ رمضان کے آخری عشرے میں انہیں حرم مکی کے بیرونی صحنوں میں نصب کیا جاسکے. جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں جو ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس دکھائے جارہے ہیں یہ تجرباتی ہیں۔



'مسجد الحرام کے دروازوں اور صحنوں میں ان کا تجربہ ہوگا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں ان سے استفادہ کیا جا سکے گا۔' 'سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں کہ یہ گیٹ رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کے لیے نصب کیے گئے ہیں- سوشل میڈیا کا یہ دعویٰ محض افواہ ہے اس پر کان نہ دھرا جائے۔'