کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلوچستان کے دوردراز اضلاع میں لوگوں کو اعلانات کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی، احسان اللہ ریکی

جمعرات 7 مئی 2020 20:23

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ سے ممبر قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی احسان اللہ ریکی نی ملاقات کی ،ملاقا ت کے دوران ایم این احسان اللہ ریکی نے بی آرایس پی کے صوبے بھر میں کرونا کے حوالے جاری خدمات کو سراہا ،جس پر (سی ای او) بی آرایس پی نادر گل بڑیچ نے ممبر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر حلقہ این اے 270 پنجگور کم واشک سے منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ واشک میں بی آرایس پی کی جانب سے مختلف شعبوں ترقیاتی کاموں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں بی آرایس پی کے مشکور ہے جنہوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلوچستان کے دوردراز اضلاع میں لوگوں کو اعلانات کے زریعے آگاہی فراہم کی ،اور کرونا سے بچاو کے لیے لوگوں میں ماسک اور سینی ٹائیزر تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

کیونکہ بی آرایس پی صوبے میں واحد غیر سرکاری ادارہ ہے جو اس وقت پورے بلوچستان کے نادار غریب اور مسکین لوگوں میں مفت کرونا حفاظتی سامان تقسیم کر رہی ہیں۔ملاقات میں واشک،پنجگور اور دیگر علاقوں میں عوامی مشکلات میں کمی اور بی آر ایس پی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، نادر گل بڑیچ نے کہا کہ صوبے کے طول و عرض میں تعلیم و صحت اور کھیلوں کے شعبوں میں ہمارا کام بلاتفریق جاری ہے،منتخب عوامی نمائندوں کے تعاون سے خدمت کے کام کے دائرہ کار میں مزید توسیع کی جائے گی۔