کورونا کیخلاف باقی اداروں کی معاونت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ کوہاٹ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور افغان بارڈرپر سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ، مشکل کی اس گھڑی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 مئی 2020 20:52

کورونا کیخلاف باقی اداروں کی معاونت جاری رکھیں گے، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف باقی اداروں کی معاونت جاری رکھیں گے، مشکل کی اس گھڑی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھی جائے گی، آرمی چیف نے پاک افغان بارڈرپر سکیورٹی انتظامات پراظہار اطمینان کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو پاک افغان بارڈرپر سکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی بھی کی۔دورہ کوہاٹ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا وباء سے لڑنے کیلئے پاک فوج باقی اداروں کی معاونت بھی جاری رکھے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھی جائے گی۔