
گندم خریداری مہم میں کچھوے کی چال کو برداشت نہیں کیا جائے گا،کمشنر سرگودھاڈویژن
جمعہ 8 مئی 2020 15:54
(جاری ہے)
یہ بات انہوںنے چاروں اضلاع میں گندم خریداری مہم کے روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،عبداللہ نیر شیخ ،مسرت جبیں ،سید موسی رضا،اے ڈی سی آرز ،ڈائریکٹر زراعت فیض احمد کندی اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ بعض خریداری مراکز پر کرپشن کی شکایات موصول ہورہی ہیںجس پر سخت ایکشن لیا جائیگا اور ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوںنے آڑھتیوں کی سرگرمیوں پر خاص نظر رکھنے اور مارکیٹ میںگندم کی مقررکردہ قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں امسال مقررہ کردہ 3لاکھ 27ہزار 808میٹرک ٹن ہدف کے مقابلے میں کاشتکاروں کو اب تک دو لاکھ 17ہزار 359باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جو کل ہدف کا 66فیصد سے زائد ہے اور اب تک 75ہزار 377میٹرک ٹن گندم خرید کر23فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ۔ کمشنر نے تمام ایسے کاشتکار جنہیں باردانہ لئے ہفتہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور وہ اپنی فصل خریداری مراکز پر نہیں لائے ان کا پتہ چلانے کی بھی ہدایت کی۔اجلا س میں چاروں اضلاع میں ٹڈی دل کی صورتحال اور جاری کرپشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے تمام ایس جگہیںجہاں ٹڈی دل موجود ہے وہاں دن رات آپریشن کرنے اور سرولنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کمشنر نے ڈاکٹر فرح مسعود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹس کی کارکردگی پر خاص فوکس کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ مارکیٹوں میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر خاص نظر رکھی جائے ۔زخیز ہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے ۔انہوںنے دالوں ،چینی ،گھی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی طلب و رسد اور مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے رمضان المبارک میں سبزیوں اور فروٹ کی وافر مقدار پر دستیابی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں مارکیٹوں کے علاوہ دور افتادہ علاقوں کے دورے کر کے مفصل رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ فورم کو بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت متاثرہ پودے زمین میں تلف کرنے کی ہدایت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے،لیاقت علی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.