آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر کی جانب سے توجہ طلب نوٹس پیش

جمعہ 8 مئی 2020 20:24

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں ممبر اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر نے توجہ طلب نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی میں آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ضروری تھی لیکن اس عمل میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

حکومت اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کرتے ہوئے اس اہم معاملہ پر ایوان میں بحث کروائے۔

متعلقہ عنوان :