حکومت آزادکشمیر نے کرونا وائرس کی وباء سے بچائو کے لیے بہترین اقداما ت کیے ہیں،سردار صغیر خان

جمعہ 8 مئی 2020 20:24

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) ممبر اسمبلی سردار صغیر خان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے کرونا وائرس کی وباء سے بچائو کے لیے بہترین اقداما ت کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران رات کی تاریکی میں ایم ایل اے ہاسٹل میں گھس کر لوگوں کو قرنطنیہ کیا گیا اورممبران کا سامان باہر نکالا گیا اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے کیونکہ اسمبلی ایک سپریم ادارہ ہے۔

اس کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ جس پر سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا کہ 10کمروں میں لیڈی ڈاکٹر ز کو قرنطینہ کرنے کی ان سے اجازت لی گئی تھی جبکہ باقی کمروں میں انتظامیہ نے خود لوگوں کو بغیر اجازت قرنطینہ کیا جس پر وزیر اعظم سے بات ہو چکی ہے اورمعاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔ آئندہ اس طرح کا واقع پیش نہیں آئے گا۔ اسمبلی کا تقدس سب سسے اہم ہے۔