ایک ٹویٹ کی وجہ سے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کو 14ارب ڈالر کا نقصان

''ٹیسلا کمپنی کے شئیرز کی قیمت بہت بلند ہے، میں اپنے سارے شئیرز بیچ کر گھر خریدنے لگا ہوں'' ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد صارفین نے اپنے شئیرز فروخت کر دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 8 مئی 2020 21:35

ایک ٹویٹ کی وجہ سے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کو  14ارب ڈالر کا نقصان
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 8مئی2020ء) سوشل میڈیا کی طاقت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان ویب سئٹس پر آنے والی ایک پوسٹ دنیا کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے ایسے ہی یہ انسانوں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کے ساتھ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹ کی وجہ سے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کو 14ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔

ایلون مسک نے یکم مئی کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی کہ ''ٹیسلا کمپنی کے شئیرز کی قیمت بہت بلند ہے''۔
اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ''میں اپنے سارے شئیرز بیچ کر گھر خریدنے لگا ہوں''
ان ٹویٹس کے بعد صارفین نے ٹیسلا کمپنی میں موجود اپنے شئیرز بیچ دیے جس کی وجہ سے کمپنی کو 14ارب ڈالر کا نقصان ہوا جس میں سے 3ارب ڈالر ایلون مسک کے تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ایلون مسک کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی انکو اربوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ ایلون مسک نے پے پال کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور پھر انہیں ان کی کمپنی سے ہی نکال دیا گیا تھا۔ اب ے مالک ایلن مسک کے ہاں گزشتہ دنوں ’چھٹے‘ بیٹے کی پیدائش ہوئی جو ان کی موجود گرل فرینڈ گرائمز کے بطن سے پیدا ہونے والا پہلا بیٹا ہے۔ ایلن مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچے کی پیدائش کے متعلق بتایا اور صارفین نے پوچھنا شروع کر دیا کہ بچے کا نام کیا رکھا ہے۔

اس پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے ایلن مسک نے حیران کن نام بتایا جو کہ X Æ A-12 تھا۔صارفین اس عجیب و غریب نام پر حیرت میں مبتلا تھے اور ان کے مطالب پر بحث جاری تھی کہ اب ایلن مسک نے خود اس کا مطلب بتا دیا ہے۔ 48سالہ ایلن مسک نے بتایا ہے کہ”پہلی بات یہ ہے کہ یہ نام میں نے نہیں بلکہ میری گرل فرینڈ گرائمز نے رکھا ہے اور وہ نام بہت اچھے رکھتی ہے۔ اس نام میں پہلا حرف ایکس محض ایک حرف ہے جس کا کوئی مطلب نہیں۔ دوسری علامت سکینڈنیوین زبان کی ابجد کا ایک حرف ہے جسے ashپڑھا جاتا ہے۔ اس کے بعد اے 12میری کمپنی کے بنائے ہوئے جہاز کا نام ہے جو دنیا کا بہترین جہاز ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق ایلن مسک نے اس نام کا مطلب تو بتا دیا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس نام کو پکاریں گے کیسے؟