سب کو ہوم آئسولیشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی: ڈاکٹر یاسمین راشد

جس گھر کے کمرے میں الگ کمرہ اور واش روم ہوگا، انہیں اجازت دی جائے گی: صوبائی وزیر صحت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 8 مئی 2020 23:04

سب کو ہوم آئسولیشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی: ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 مئی2020ء) سب کو ہوم آئسولیشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی، صوبائی وزیر صحت صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جس گھر کے کمرے میں الگ کمرہ اور واش روم ہوگا، انہیں اجازت دی جائے گی۔ گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، امید ہے ہفتے سے ہوم آئسولیشن کا نوٹی فیکشن جاری ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہے جتنی جلدی ہو ٹیسٹ کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہ ہم نے ٹیسٹوں کی استعداد کو بڑھایا ہے، خوش آئند بات یہ ہے کہ 90 فیصد لوگوں میں زیادہ مسئلہ نہیں، 6 ہزار کے قریب روزانہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ تاہم ہم زبردستی لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کرا سکتے۔ لوگوں کو خود ہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا اگر حالات خراب ہوئے تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاء کے عالمی دن کے موقع پرتھیلیسیمیاء کے مریضوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔ اس موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان اورتھیلیسیمیاء سوسائٹی آف پاکستان کے عہدیداران سیدعدنان اورعبدالمنعم خان کے علاوہ تھیلیسیماء کے مریض بچے بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ 8مئی کادن ہمیں تھیلیسیماء کے مریضوں کی دیکھ بھال کاپیغام دیتاہے۔

کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال کے باوجودتھیلیسیماء کے مریضوں کاعلاج بغیرکسی تعطل کے جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ تھیلیسیماء سوسائٹی آف پاکستان صوبہ بھرکے رجسٹرڈ تین ہزار تھیلیسیماء مریضوں کوانتقال خون، ادویات، کھانے اورپک اینڈ ڈراپ کی مفت سہولت فراہم کر رہی ہے۔ بچے اپنے ہاتھوں کوبارباردھوئیں۔ ہم تھیلیسیمیاء کے عالمی دن کے موقع پرمریضوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔