ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پولیس کی کاروائیاں، پتنگیں،منشیات، اسلحہ برآمد ، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 مئی 2020 20:05

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پولیس کی کاروائیاں، پتنگیں،منشیات، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر مویشی چور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،جہلم پولیس تھانہ لِلہ نے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا ،نسپکٹر منظور احمد ایس ایچ او تھانہ للہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال تھانہ للہ اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 35مورخہ 2020۔

03۔27 بجرم 380ت پ تھانہ للہ میں مطلوب مویشی چور گینگ 1۔صاحب خان2۔محمد یوسف3۔اجمیر کو گرفتار کر کہ 2 راس بھینسیں (مالیت 3لاکھ روپے) اور اسلحہ آتشیں برآمد کر کہ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان کا متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ملزمان مویشی چوری کر کہ دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جاری۔

جہلم پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے منشیات فروش گرفتار کر لیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق تھانہ منگلا کینٹ نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وسیم ولد کرم داد ساکن ترکھائی میرا سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جہلم پولیس تھانہ سول لائن نے 2پتنگ فروش گرفتار کر لیے اسسٹنٹ سب انسپکٹرمناظرحسین تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے2پتنگ فروش 1۔غلام مصطفیٰ ولد محمد ارشد2۔عمر فاروق ولد اظہر محمود سکنائے کھرالہ جہلم سیپتنگیں اور ڈوربرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔