پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن نرمی اورتین دن مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ

جمعہ،ہفتہ اور اتوار پورے پنجاب میں لاک ڈائون ،پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی کی جائے گی چار دنوں میں دکانیں اور عام بازار کھلے ہوں گے شاپنگ پلازہ اور بڑے مالز پورا ہفتہ بند رہیں گے

ہفتہ 9 مئی 2020 20:32

پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن نرمی اورتین دن مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) پنجاب حکومت نے ہفتے میں چار دن نرمی اورتین دن مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈائون سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے ۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون کے حوالے سے مرتب کی گئی پالیسی میں 3 دن لاک ڈائون جبکہ 4 دن نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے میں تین دن جمعہ،ہفتہ اور اتوار پورے پنجاب میں لاک ڈائون ہوگا جبکہ چار دن پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی کی جائے گی۔

نرمی کے چار دنوں میں دکانیں اور عام بازار کھلے ہوں گے جبکہ شاپنگ پلازہ اور بڑے مالز پورا ہفتہ بند رہیں گے۔ لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد اورگوجرنوالہ میں کرونا زیادہ ہے جہاں لاک ڈائون سخت رہے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بغیر لاہور سمیت مختلف شہروں کی مارکیٹس کھل گئیں۔