ْ ماں کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، ہمیں ان کی خدمت کرنی چاہیے، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی

اتوار 10 مئی 2020 14:45

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) چیئرمین ورلڈ امن کونسل علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی نے ماں کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں ماں کے رشتے کو کوئی نعم البدل نہیں ہے، ماں کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی ہے۔

(جاری ہے)

حدیث نبوی میں ماں کی عظمت کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ صبح اٹھ کو جو شخص پہلی نظر اپنے ماں باپ پر ڈالتا ہے تو اسے ایک مقبول حج کا ثواب ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ کراس کی اہمیت واضح کر دی۔ ساری عبادتیں مل کر بھی ماں کی خدمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب کو اپنی ماؤں کا خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ دنیا میں وہی ایک ہستی ہے جس کی محبت بے لوث ہے۔

متعلقہ عنوان :