ڈی ایچ او مظفرآباد محمد سعید اعوان نے حفاظتی کٹس دارالحکومت کے دونوں بڑے ہسپتالوں کی انتظامیہ کے حوالے کر دیں

اتوار 10 مئی 2020 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) ڈی ایچ او مظفرآباد محمد سعید اعوان نے حفاظتی کٹس دارالحکومت کے دونوں بڑے ہسپتالوں کی انتظامیہ کے حوالے کر دیں ۔

(جاری ہے)

ایم این سی ایچ پروگرام آزادکشمیر جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ کووڈ 19 کی فوکل پرسن کنٹرول روم ڈاکٹر قراة العین شفیق اور پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ MNCH ُپروگرام زاہد اقبال بھی موجود تھے ،،دارالحکومت کے دونوں ہسپتالوں عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز ) اور سی ایم ایچ ہسپتال کی انتظامیہ نے کٹس وصول کیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او مظفرآباد محمد سعید اعوان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت آزادکشمیر نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دی ہیں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ادارے مشکل صورتحال کا بھرپور انداز میں سامنا کر رہے ہیں آزادکشمیر میں کورونا کے اعدادوشمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت آزادکشمیر نے اس وبائ سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا کورونا کیخلاف جاری کوششوں میں مصروف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تمام ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :