کورونا وائرس کی روک تھام‘ یوسی سطح پر دیہی علاقوں میںبہترین مانیٹرنگ

عوام کو آگاہی مہم ‘ بیرون سے آنیوالوں کی چیکنگ ‘رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دی جاتی ہے

پیر 11 مئی 2020 14:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیراہتمام کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے یونین کونسل کی سطح پر دیہی علاقوں میںبہترین طریقہ سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ہر یونین کونسل کہ سطح پر کورونا وائرس کی ممکنہ پھیلائو کے روک تھام کے سلسلہ میں دیہی علاقوں میں آگاہی مہم کامیابی جاری ہے اور بیرون آزادکشمیر سے آنیوالے لوگوں کے اوپر سخت قسم کی چیکنگ رکھی گئی ہے۔

کسی بھی آنیوالے فرد کو باضابطہ ایس او پیز کے مطابق حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ضروری ہدایات دی جاتی ہیں اور ان پر سیکرٹریز یوسیز کے ذریعے عملدرآمد کرایا جاتا ہے۔ عوام کی طرف سے بھی بہتر رسپانس مل رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹریز متعلقہ یوسیز کی رپورٹ ارسال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :