کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے دی گئی ایس او پیز کو مذاق میں اڑا دیاگیا ہے،انجینئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 مئی 2020 17:03

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے دی گئی ایس او پیز کو مذاق میں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے دی گئی ایس او پیز کو مذاق میں اڑا دیاگیا جبکہ تمام بازاروں میں عوام کا رش خواتین کی تعداد زیادہ جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ نے جو ایس او پیز دی تھی ان کو ہوا میں اڑا دیاگیا اگر خدانخواستہ کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہے یا لوگ ؟تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی و سیاسی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد،علی صفدر ،وحید بٹ،نوید احمد نے کہاکہ آج کے سروے کے دوران عوام کا یہ تاثر ہے کہ شاید آئندہ یہ بازار کبھی نہیں کھلیں گے اور تاجر بھی اسی کوشش میں ہے کہ جتنا وہ اپنا سامان خرید سکیں اور کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کیوجہ سے ان کا جو نقصان ہوا ہے وہ پورا کر سکیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلعی انتظامیہ کو مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کیساتھ ایک جامعہ حکمت عملی بنا کر اس پر عمل کروانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہ ہونے سے آنے والے دنوں کیا حالات پیدا ہوسکتے ہیں اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔