آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ،ایک شخص وفات پاگیا،محکمہ صحت

پیر 11 مئی 2020 19:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 155نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک 86سالہ شخص کرونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گیا ۔ آزادکشمیر میں اب تک2953 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی2875 کے رزلٹ آچکے ہیں اور86افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی64افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ21مریض زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز مظفرآباد میں ایک 86سالہ شخص کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی12، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 06،ڈی ایچ کیو باغ سے 02،ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 08مریض،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 06،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سی03 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کی21مریضوں میں سی6ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 01 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ،02ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی، 01ڈی ایچ کیو بھمبر،11 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2863افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور78افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے ۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :