تارکین وطن ہمارا اثاثہ ہیں،اوورسیز ڈیسک پر بااخلاق عملہ تعینات کیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

پیر 11 مئی 2020 20:06

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن ہمارا اثاثہ ، ان کے وطن عزیز پر احسانات ہیں ۔ اوورسیز ڈیسک پر بااخلاق عملہ تعینات کیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اوورسیز ڈیسک وٹریک اینڈ ٹریس کمیٹی کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر لبریشن سیل کے پاکستان میں قائم دفاتر کو بھی ٹریک کمیٹی کے ساتھ اٹیچ کیا جائے ۔ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی زیر صدات پیر کے روز تارکین وطن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری صحت میجر جنرل طاہر سردار،ایڈیشنل آئی جی و انچارج ٹریس اینڈ ٹریک کمیٹی فہیم عباسی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ہدایت کی تمام اضلاع میں وزراء کرام بھی اوورسیز ڈیسک کو مانیٹر کرینگے ۔ اوورسیز کو سرکاری ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ڈی ایم اے کے ایمرجنسی ڈیسک کو فعال بنایا جائے گا اور ٹریک اینڈ ٹریس کمیٹی کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :