خانیوال، ایف بی آر کا کچاکھوہ میں سگریٹ کی دکان پر چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

پیر 11 مئی 2020 22:42

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) ایف بی آر ملتان کی ٹیم کا کچاکھوہ میں سگریٹ کی دکان پر چھاپہ ڈیڑھ کروڑ مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کچاکھوہ میںایف بی آر ملتان کے ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حمیداللہ کے کریانہ کی دکان پر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ سگریٹ اپنے قبضہ میں لے لیے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے۔ مالک دکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :