ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا

بدھ 30 ستمبر 2026 16:41

ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے ایک کارروائی میں ملزم ایجنٹ ظہیر عابد ولد دلیر زمان ساکن کوٹھا تحصیل خانپور ضلع ہری پور کو گرفتار کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی۔ملزم 26 فروری 2025ء کو درج ایف آئی آر نمبر 25/27 میں نامزد تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے کینیڈا کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر متاثرہ شخص سے 7 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :