کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈائون کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،

ٹائیگر فورس ملک بھر میں متاثرین کی رجسٹریشن کر رہی ہے،جو لوگ بیروزگار ہوئے ہیں وہ ویب سائیٹ پر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں وزیراعظم عمران خان ک ٹویٹ

پیر 11 مئی 2020 23:21

کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈائون کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کے ذریعے لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس ملک بھر میں متاثرین کی رجسٹریشن کر رہی ہے اور جو لوگ بے روزگار ہوئے ہیں وہ ویب سائیٹ پر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں تحصیل وزیر آباد کے علاقے منصور والی میں ٹائیگر فورس کی ایک خاتون رکن بے روزگار افراد کی نشاندہی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :