لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

ضلعی صدر عاطف چوہدری پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2020 22:50

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر قاتلانہ حملہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2020ء) لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر قاتلانہ حملہ، ضلعی صدر عاطف چوہدری پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر رہنما عاطف چوہدری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی کے ضلعی صدر عاطف چوہدری پر ان کے مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں عاطف چویدری کو گولیاں لگیں اور پھر انہیں شدید زخمی حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عاطف چوہدری اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے عاطف چوہدری پر ہوئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔