دنیا میں 42 لاکھ56ہزار729 سے زیادہ افراد متاثر اور دو لاکھ 86 ہزار سے زائد ہلاک

پاکستان میں 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 706 افراد ہلاک ہو چکے ہیں . رپورٹ

منگل 12 مئی 2020 21:19

واشنگٹن/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 42 لاکھ56ہزار729 سے زیادہ افراد متاثر جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 706 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امریکہ میں اموات کی تعدادا 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک بڑھتے کیسز کے باوجود لاک ڈان میں نرمی لا رہے ہیں واشنگٹن میں وائٹ ہاس کے اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ صدر کے دفتر میں ماسک پہنیں یا پھر وہاں سے دور رہیں جبکہ انڈیا میں ایک دن میں متاثرین کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہی.پاکستان میں متاثرین کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہے جبکہ 706 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ 257 ہلاکتیں خیبر پختونخوا صوبے میں ہوئی ہیں امریکہ میں وائٹ ہاس میں سٹاف کو ایک میمو بھیجا گیا ہے جس میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ جب وہ عمارت کے اندر صدر کے دفتر میں جائیں تو ماسک پہنیں یا کوشش کریں کہ صدر کے دفتر سے دور ہی رہیں.قطر ایئر ویز کے سی ای او اکبر البقر نے کہا ہے کہ عالمی سفر کی ڈیمانڈ کا 2023/24 سے پہلے معمول پر آنا حیران کن ہو گا پاکستان کی وفاقی وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک کے ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں میں سے صرف 92 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں جبکہ 196 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے مگر وہ وینٹیلیٹر پر نہیں ہیں.

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی رابطہ کمیٹی نے صوبوں اور صحت حکام کے ساتھ مل کر بیرون ملک سے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کے لیے قرنطینہ کا دورانیہ 48 گھنٹے سے کم کر دیا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 32 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے .عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حفاظتی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیپاکستان میں بھی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو ڈر ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ملک میں صحت کا نظام اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پائے گا کیونکہ تمام تر سرکاری ہسپتالوں کو ملا کر بھی مریضوں کی اتنی گنجائش نہیں.کورونا کے تمام متاثرین کو ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن اگر ان میں سے نصف یا ایک چوتھائی افراد بھی ہسپتال آ گئے تو کیا ان کے لیے وہاں جگہ ہوگی بھی یا نہیں پاکستان میں موجود ہسپتالوں اور ان میں میسر سہولیات کے حوالے سے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں.

ادھر بھارت نے آج سے بین الریاستی ٹرین سروس بحال کی جا رہی ہے مسافروں نے آن لائن ٹکٹ خریدنے میں اتنی تیزی دکھائی کہ کچھ ہی منٹوں میں تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں ٹرین سروس تقریبا گذشتہ دو ماہ سے بند تھی اس لیے اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ٹکٹیں اتنی جلدی کیسے فروخت ہوگئیں.بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محض تین گھنٹوں میں لگ بھگ 30 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوگئیں تھیں منگل سے ٹرینیں دارالحکومت نئی دہلی سے 15 شہروں کی طرف روانہ ہوں گی ان میں بنگلور، ممبئی اور چنائی شامل ہیں مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا اور یہ دیکھا جائے گا کہ کسی مسافر میں کورونا کی علامت تو نہیں.

مسافروں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی تھیں حکام نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ ان 500 سے زیادہ ٹرینوں کی مدد سے اب تک6 لاکھ مزدوروں کی گھر واپسی ممکن ہوئی ہی.بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ ایک روز کے دوران اب تک کورونا کے سب سے زیادہ نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے ملک میں اب کووڈ 19 کے تقریبا 70 ہزار کل متاثرین ہیں اس میں 20 ہزار سے زیادہ ایسے افراد شامل ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں یا ڈسچارج کیے جاچکے پیں جبکہ کل 2206 اموات پیش آئی ہیں گذشتہ دنوں روز نئے متاثرین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے پچھلے دو روز میں تقریبا 8 ہزار نئے متاثرین سامنے آئے ہیں.بھارت لاک ڈان کے تیسرے مرحلے میں آدھے سے زیادہ وقت گزار چکا ہے حالیہ اقدامات 17 مئی کو ختم ہو جائیں گے جس کے بعد لاک ڈان میں سختی یا نرمی کا فیصلہ کیا جائے گاوزیر اعظم نریندر مودی نے وزرا اعلی کے ساتھ 6 گھنٹے لمبی ملاقات کی تھی اس میں کئی شرکا نے مزید نرمیوں کی خواہش ظاہرکی تھی جبکہ کچھ نے کہا تھا کہ مکمل لاک ڈان ختم نہیں کرنا چاہیی.دوسری جانب جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 830 اموات کورونا کی وجہ سے پیش آئی ہیں اس سے ملک میں کل ہلاکتیں 81 ہزار795 سے ہوگئی ہیں گزشتہ روز کورونا سے 776 اموات ہوئی تھیں اور یہ مارچ سے اب تک اس وبا سے ایک دن میں ہونے والی سب سے کم اموات تھیں کچھ ریاستوں میں لاک ڈان میں نرمی اور اموات میں بتدریج اضافے کے پیش نظر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں امریکہ اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے یہاں 13 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں.

(جاری ہے)